اسلام آباد ( محمد نواز رضا ۔وقائع نگار خصوصی) ممتاز صحافی نجم سیٹھی نے نگران وزےر اعلیٰ کی حےثےت سے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں سینئر اینکرپرسنز ، کالم نگاروں، نیوزایڈیٹرز اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ تعارفی محفل سجائی جس نے” عدالت“ کی شکل اختےار کر لی انہوں نے صحافےوں کے تندو تےز سوالات کو اپنی معنی خےز مسکراہٹوں اور قہقہوں کی نذر کر دےا انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ےہ شرارت پر مبنی سوال ہے انہوں نے نواز شریف کے دوسرے دور میں انہیں گرفتار کرانے والے قومی احتساب بیورو کے سابق چیئر مین سیف الرحمن کو پہچاننے سے انکار کر دےا اور کہا کون سےف الرحمنٰ ؟‘ نجم سیٹھی نے کہا کہ جتنے لوگ کہتے ہیں کہ میں پیپلزپارٹی کے قریب ہوں اتنے ہی لوگ یہ کہتے ہیں کہ میں مسلم لیگ (ن) کے قریب ہوں۔ لیکن اب کچھ لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ میں عمران خان کے بہت قریب ہوں تاہم میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ کسی کے قریب نہ ہوں، انہوں نے امریکہ سے خصوصی تعلقات کے الزامات کی صفائیاں پیش کرتے رہے۔ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں سی آئی اے کے کردار کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
مسکراہٹ
نجم سیٹھی نے تندوتیز سوالات کو معنی خیز مسکراہٹ اور قہقہوں کی نذر کردیا
Mar 30, 2013