نگران کابینہ کی تشکیل میں تاخیر‘ آئی ایم ایف مشن کی آمد میں التوا کا باعث بن گئی

Mar 30, 2013

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر آئی ایم ایف کے مشن کی آد میں التواءکا باعث بن گئی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تایر کی بڑی وجہ سابقہ کابینہ سے تعلق رکھنے والی بعض شخصیات کو دوبارہ نگران کابینہ میں لینے کے لئے دبا¶ موجود ہے۔ ان میں سے ایک شخصیت سلیم مانڈوی والا ہیں جو رخصت ہونے والی کابینہ میں وزیر خزانہ تھے۔ ذرائع نے بتایا نگران وزیر خزانہ کے طور پر سابق سیکرٹری خزانہ اور ایف بی آر کے سابق چیئرمین سلمان صدیق کا نام بھی زیرغور ہے جبکہ حفیظ پاشا کا نام بھی اس منصب کے لئے لیا جا رہا ہے۔ نگران وزیراعظم کابینہ کو چھوٹا اور موثر رکھنا چاہتے ہیں اور ایسے افراد کی شمولیت چاہتے ہیں جن کے غیرجانبداری پر انگلی نہ اٹھائی جاسکے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ کے متعلق حتمی فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف کے مشن نے اہم امور پر بات چیت کے لئے اپریل کے پہلے ہفتہ میں آنا تھا تاہم پروگرام کے تحت مشن اپریل کے تیسرے ہفتہ میں آئے گا تاکہ نگران وزیر خزانہ موجود ہوں گے اور معاشی امور پر اپنی رائے قائم کر چکے ہوں۔
کابینہ/ التوائ

مزیدخبریں