عمران سے مقابلے کیلئے سرفراز نواز نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

Mar 30, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے عمران خان کا این اے 126لاہور میں مقابلہ کرنے کے لئے ایم کیو ایم چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرفراز نواز نے اعلان کیا تھا کہ وہ عمران خان کے مقابلے میں اس حلقے سے الیکشن لڑیں گے تاہم متحدہ پہلے ہی بیگم طاہرہ آصف کو امیدوار نامزد کر چکی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔
سرفراز نواز

مزیدخبریں