حویلی لکھا (نامہ نگار) این اے 147 پی پی 193 پی پی 188 الیکشن 2013ء پی پی پی ٹکٹوں کی تقسیم کی سلسلہ میں میاں منظور احمد وٹو کی زیر صدارت مشاورتی میٹنگ سپورٹس سٹیڈیم وساوے والا کے مقام پر انعقاد ہوا، مشاورت میٹنگ میں تینوں حلقوں سے دو ہزار کے قریب نمائندہ ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں سابق ناظمین نائب ناظمین کونسلرز کے علاوہ تاجر کمیونٹی وکلاءبرادری پی وائی او پی ایس ایف ضلع اوکاڑہ نے شرکت کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ پٹواری سے لیکر تحصیل دار اور محکمہ پولیس کے مقامی ایس ایچ اوز سابق حکومت کے منظور نظر ملازمین ہیں ان کی موجودگی میں غیرجانبدار الیکشن ہونا ممکن نہیں ان کے تبادلے فی الفور کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وقت سے پہلے کہہ دیا تھا کہ نگران وزیراعلی پنجاب ہمارے دئیے گئے غیر جانبدار ناموں میں سے ایک کو بنانا نواز شریف برادری کی مجبوری ہے کیونکہ پنجاب کی نگران حکومت کیلئے دئیے گئے دونوں نام ن لیگ کے تنخواہ دار ہیں۔ مشاورت میٹنگ میں تینوں حلقوں سے تیس کے قریب ساق ناظمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذکورہ حلقوں کی عوام نے میاں منظور احمد وٹو کے حق میں ریفرنڈم دے دیا ہے پروگرام کے آخر میں میاں منظور احمد وٹو نے حلقہ این اے 147 اور پی پی 188 سے خود الیکشن لڑنے کا اعلان کیا جبکہ اپنے بیٹے خرم جہانگیر وٹو کو پی پی 193 کیلئے نامزد کیا۔
اعلان