طالبان کی دھمکیاں، اے این پی کا جلسے نہ کرنے کا فیصلہ، ڈور ٹو ڈور مہم چلائے گی

Mar 30, 2013

پشاور (خصوصی رپورٹ) اے این پی نے طالبان کی طرف سے دھمکیوں کے بعد انتخابات کے سلسلے میں بڑے جلسے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پی کے میں اے این پی اپنی انتخابی مہم ڈور ٹو ڈور چلائے گی۔ کارکنوں کو اسفند یار ولی، میاں افتخار، امیر حیدر اور اعظم ہوتی کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم چلانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی اور اے این پی سے کوئی جماعت اتحاد کے لئے تیار نہیں۔
اے این پی مہم

مزیدخبریں