کراچی (کرائم رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس افسر، 2 سٹی وارڈن اور تاجر سمیت 8افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران طالبان کے اہم رکن سمیت مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3سٹی وارڈن زخمی جن میں سے 2سٹی وارڈن جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت عباس اور شہزاد کے نام سے کر لی گئی جبکہ ایک سٹی وارڈن ساجد زخمی بتایا جاتا ہے۔ ادھر صدر کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تاجر مولانا ظفر کو قتل کر دیا۔ کورنگی صنعتی ایریا میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے عبدالحمید کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ماڑی پور روڈ نزد شنواری ہوٹل پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر منظور الٰہی کو قتل کر دیا۔ مومن آباد میں سلیم ہلاک ہو گیا۔ گلشن اقبال دو طرفہ فائرنگ میں سکیورٹی گارڈ حملہ سلمان رضوی بھی ہلاک ہو گیا۔ رانا حاجی کیمپ کے قریب فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ مسجد عثمان غنی کے عقب سے ساحل سمندر میں ڈوبی ہوئی بوری بند دو دن پرانی لاش کا نچلا ڈھڑ برآمد ہوا۔ علاوہ ازیں کراچی میں دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اورپولیس کا کریک ڈاﺅن مختلف علاقوں میں چھاپوں اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم رکن سمیت پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر ‘ جنجال گوٹھ‘ فقیرا گوٹھ اورجنت گل ٹاﺅن میں محاصرے اورگھروں کی تلاشی کے عمل میںرینجرز اہلکاروں کے ساتھ لیڈی سرچرز نے بھی حصہ لیا۔
کراچی 8قتل
کراچی : پولیس افسر‘ دو وارڈنوں سمیت مزید آٹھ قتل‘ طالبان کا اہم رکن گرفتار
Mar 30, 2013