ایبٹ آباد کی عدالت میں پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے درخواست دائر‘ فریقین کو نوٹسز جاری

Mar 30, 2013

ابیٹ آباد (اے پی اے) سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت میں درخواست دائر‘ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نو ٹسز جاری کر دئیے۔ اکبر بگٹی قتل کیس، عتیق الرحمان اغواءکیس، لال مسجد، لاپتہ افراد سمیت دیگر کیسز پر سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کے حوالے سے اقبال ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق صدر سمیت دیگر فریقین اور پراسیکوشن کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ کیس کی سماعت چار اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ سابق صدر پرویز مشرف کو پہلے ہی ایبٹ آباد کی عدالت نے عتیق الرحمن اغوا کیس میں مفرور قرار دیکر منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔
مشرف/ درخواست

مزیدخبریں