اسلام آباد(ثناءنیوز+ نوائے وقت نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی غلام مجتبیٰ کھرل نے کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کا اصل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کر دیا ۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری خارجہ امور کو حکم دیا ہے کہ 2 اپریل تک کینیڈا کی حکومت سے تصدیق کر ا کر رپورٹ جمع کرائی جائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے غلام مجتبیٰ کھرل کی دہری شہریت کیس میں نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔ رائے غلام مجتبیٰ کھرل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے 2008ءکے انتخابات سے ایک سال قبل کینیڈا کی شہریت ترک کر دی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بات پہلے کیوں نہیں بتائی گئی۔ سپریم کورٹ نے شہریت چھوڑنے کا سرٹیفیکیٹ دفتر خارجہ کے ذریعے کینیڈا سے تصدیق کرانے کا حکم دےدیا۔
مجتبیٰ کھرل/ سرٹیفکیٹ
مجتبیٰ کھرل نے کینیڈین شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ میں پیش کردیا
Mar 30, 2013