اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے وحیدہ شاہ تھپڑ کیس میں الیکشن کمشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو معطل کردیا ہے اور وحیدہ شاہ کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ جمعہ کے روز جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وحیدہ شاہ کی درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا ہے۔ وحیدہ شاہ کی طرف سے حشمت حبیب ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وحیدہ شاہ کو سپریم کورٹ نے ریلیف دیا تھا اور سندھ ہائیکورٹ نے بھی ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا تاہم الیکشن کمشن نے دوبارہ انکوائری کے دوران انہیں نااہل قرار دے دیا تھا اب جبکہ انتخابات قریب ہیں اور ان کی موکلہ بھی الیکشن میں حصہ لینا چاہتی ہیں لہٰذا انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے اور الیکشن کمشن کا فیصلہ ختم کیا جائے جس پر عدالت نے وحیدہ شاہ کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرکے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
وحیدہ شاہ