سنی اتحاد کا لاہور سے مزید 2امیدواروں کا اعلان‘سنی تحریک نے گوجرانوالہ سے 4 صوبائی امیدواروں کو ٹکٹ دیدیے

لاہور+ گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان نے لاہور سے مزید 2امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری محمد نواز کھرل کے مطابق این اے 125لاہور سے چوہدری بشیر حسین ایڈووکیٹ، پی پی 151سے ملک محمد صدیق کھوکھر اور پی پی 156لاہور سے چوہدری بشیر حسین ایڈووکیٹ کو امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے تمام امیدوار 31مارچ کو لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری کی قیادت میں اجتماعی طور پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائیں گے اور داتا دربار پر اجتماعی حاضری دے کر انتخابی مہم شروع کریں گے۔ جبکہ پا کستان سنی تحریک کے ڈویژ نل صدر محمد زاہد حبیب قادری نے 4صوبائی امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کر دئے۔ قادری ہاو¿س میں ہونے والی تقریب میں محمد زاہد حبیب قادری نے پی پی 93کے لئے ضلعی صدر محمد اکرام بابر، پی پی 95چوہدری نسیم حیدر کاہلو ایڈووکیٹ،پی پی 98سردار محمد انجم ڈوگر اور پی پی92کے لئے مظفر حمید چوہان ایڈووکیٹ کو پارٹی ٹکٹ دئے۔اس مو قع پر محمد زاہد حبیب قا دری نے کہاکہ حقیقی جمہوریت ،معاشی استحکام وعوام کے بنیاد حقوق کے حصول تک جد و جہد جاری رکھیں گے۔ جاگیر دارانہ ،وڈیرہ شاہی نظام سیاست کو ہمیشہ کے خیر باد کہنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...