کراچی ( خبر نگار ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے نگراں حکومت اور قومی ادارے ہر ممکن اقدامات کریں ۔ جمہوری سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے عوام اپنا ووٹ ووٹ کاسٹ کریں ۔ حکمران قانون کی بالادستی کو ہرحال میں یقینی بناکر عوام کے حق رائے کو دبا نے والوں سے کوئی رعایت نہ برتے ۔ عوام کی حق رائے پر ڈاکہ ڈال کر عوام دشمن قوتیں اقتدار میں آکر عوام کے حقوق غصب کرتی ہیں ۔ مہنگائی ، بے روزگاری ، دہشتگردی ، کرپشن میں اضافہ غلط پالیسیوں اور مصلحت پسندی کا شاخسانہ ہے پاکستان سنی تحریک انتخابات میں حصہ اقتدا رکیلئے نہیں مظلوم غریب عوام کے حقوق کے حصول اور ان کی آواز کو ایوان تک پہنچانے کیلئے لے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر پاکستان سنی تحریک کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے والے متوقع امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ثروت قادری
پرامن الیکشن کیلئے ہر ممکن اقدامات کےے جائیں ، ثروت قادری
Mar 30, 2013