سپرایٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : راولپنڈی ریمز نے فیصل آباد وولفز کو سپر اوور میں ہرا دیا‘ سیمی فائنل آج ہو نگے

Mar 30, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری ٹی ٹونٹی سپرایٹ ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ سٹالینز نے ملتان ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے مات دیکر سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم بن گئی، فیصل آباد ولفز نے راولپنڈی ریمز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں راولپنڈی کی ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی۔ سپر اوورز میں راولپنڈی کو جیت کے لئے 10 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز پہلا میچ ملتان ٹائیگرز اور سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ بارش کے باعث میچ کو 14 ، 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ ملتان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 47 رنز بنا سکی۔ جس میں اس کا ایک کھلاڑی کاشف نوید 16 رنز کے ساتھ ڈبل فگر میں داخل ہو سکا۔ سیالکوٹ کی جانب سے رضا حسن نے تین، عدیل ملک نے 2 اور شعیب ملک نے ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں سیالکوٹ کی ٹیم نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ شعیب ملک نے ناقابل شکست 31 رنز بنائے۔ آخر میں حسن رضا اور شعیب ملک کو مشترکہ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرا میچ راولپنڈی ریمز اور فیصل آباد ولفز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کا فیصلہ سپر اوور میں راولپنڈی کی ٹیم کے نام رہا۔ اس میچ میں راولپنڈی نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ جس میں حماد اعظم نے 66 اور جمال انور نے 19 نمایاں رنز بنائے۔ فیصل آباد کی جانب سے باولنگ میں سمیع اﷲ نے تین اور احسان عادل نے دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں فیصل آباد کی ٹیم بھی مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 143 رنز بنا سکی۔ کپتان مصباح الحق نے 42 کے سکور پر رن آ¶ٹ ہو گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی نے 29، فرخ شہزاد نے 24 اور علی وقاص نے 23 نمایاں رنز بنائے۔ سپر اوور میں فیصل آباد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک وکٹ پر 9 رنز بنائے۔ جواب میں راولپنڈی نے حماد اعظم کے پہلی گیند پر چھکے کی مدد سے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ تیسرے میچ میں کراچی ڈولفنز نے بہاولپور سٹینگز کو شکست دیدی۔ کراچی ڈولفنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ فواد عالم نے 48 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ شاہ زیب حسن صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ اسد شفیق 4، سرفراز احمد 21 اور محمد سمیع 3 رنز بنا سکے۔ فہد مسعود نے 4 اور عطاءاللہ نے 3 کھلاڑی آﺅٹ کئے۔ بہاولپور سٹینگز کی ٹیم 6وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا سکی۔ فیصل مبشر 39، حماد علی 29رنز بنا کر نمایاں رہے۔فواد عالم کو مین آف میچ دیا گیا۔ پہلا سیمی فائنل فیصل آباد وولفز اور لاہور لائنز کے درمیان سہ پہر 4 بجے کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل راولپنڈی ریمز اور سیالکوٹ سٹالینز کے درمیان رات 8 بجے ہوگا۔ فائنل کل شام سات بجے قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں