انڈر 16 ایشیا ہاکی کپ‘ قومی ٹیم کے کل سنگاپور روانگی‘ اچھا کھیلیں گے : طاہر زمان

Mar 30, 2013

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) انڈر 16ایشیاءکپ 4 اپریل سے ملائیشیاءکے شہر سنگاپور میں شروع ہوگا جس میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کل سنگاپور روانہ ہوگی۔ ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جنھیں دو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں پاکستان، جاپان، سنگاپور اور تائیوان شامل ہیں جبکہ پول بی میں سری لنکا، ملائشیا، کوریا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔ فائیو اے سائڈ ٹورنامنٹ میں ہر میچ 12منٹ کے تین ہاف پر مشتمل ہوگا۔ ٹیم میں محمد شیراز حفیظ، مبشر علی، سکند ر مصطفی، عدیل لطیف، محمد عتیق، کپتان نوہیز زاہد ملک، جنید کمال، جنید منطور، شان ارشاد اور رومان خان شامل ہیں۔ طاہر زمان ٹیم کے ہیڈ کو چ اور منیجر ہوں گے جبکہ دیگر کوچز میں ریحان بٹ، صابر علی، ظہیر احمد بابر شامل ہیں۔ ہیڈکوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے لئے میر ٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

مزیدخبریں