کیوی کرکٹر جیسی رائیڈر پر حملے کے الزام میں ایک شخص گرفتار، دوسرے سے تحقیقات جاری

کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ میں پولیس نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ کے شراب خانے کے باہر دو حملوں میں زخمی ہونیوالے کرکٹر جیسی رائیڈر کوما میں ہیں۔ حملے کے الزام میں ایک 20 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جسے 4 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس ایک اور شخص سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیسی رائیڈر کے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور اس کا ایک پھیپھڑا بھی پچک گیا ہے۔ پولیس نے شراب خانے کے باہر کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن