کراچی (این این آئی) چین، بھارت، ایران اور جنوبی کوریا سمیت دس ملکوں نے پاکستان میں ہونے والی ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی۔ پاکستان بلیئرڈ ایند سنوکرفیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق دس ممالک کی ٹیموں نے اپنی ٹیم ایشین چیمپئن شپ کےلئے پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جن ممالک نے شرکت کی تصدیق کی۔ ان میں، چین جنوبی کوریا، بھارت، ایران، افغانستان، سری لنکا، منگولیا، ہانگ کانگ، سنگاپور، فلپائن اور قطر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 27 اپریل سے تین مئی تک کراچی میں کھیلا جائیگا۔ ایشین بلیئرڈ اینڈ کنفیڈریشن سپورٹس کی جانب سے ایونٹ میں شمولیت کے لئے تصدیق کی ڈیڈ لائن یکم اپریل رکھی گئی ہے۔