غزل

Mar 30, 2014

ڈاک ایڈیٹر

…… … عبدالرحمٰن ارشد مالیر کوٹلی … … …
روئے حسین ہے جن کا گلنار میں ملاوٹ
وہ کر رہے ہیں یارو دیدار میں ملاوٹ
ویسے تو ہر حسین پر اللہ کا کرم ہے
ہر دن تراشتا ہے وہ پیار میں ملاوٹ
وہ قیمتیں بڑھا کر ہر روز لوٹتا ہے
مفلس کے حق میں ہے وہ ایثار میں ملاوٹ
تخلیق رب عالم ہے ہر حسین عالم
میں تو نہیں ہوں کرتا اظہار میں ملاوٹ
یہ مولوی یہ ملاں سب خادمان دیں ہیں
جاری رہے گی پھر بھی دیندار میں ملاوٹ

مزیدخبریں