اسلام میں قانون سازی کا حق

Mar 30, 2014

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! آج پاکستان ہی نہیںقریب قریب دنیا کا ہر دوسرا ملک کسی نہ کسی بحران، بدامنی اور طوفان بدتمیزی کا شکار ہے افسوس تو اس بات کا ہے کہ ہمارے ٹھنک ٹینکروں، تھنک کنٹنرز اور تھنک ٹریکٹروں نے کبھی ٹھنڈے دل و دماغ سے یہ سوچا ہی نہیں کہ کہیں ان کی اپنی ہی بنائیں ہوئی غلط پالیسیاں ہی ان مسائل کی وجہ تو نہیں۔ آج پارلیمنٹ کے نام پر ہر چند افراد کا پریشر گروپ اپنے اپنے ذاتی مفادات کو مدنظر رکھ کر قانون سازی کرواتا ہے۔ حالانکہ مخلوق کیلئے مخلوق کسی قسم کا کوئی حق سرے سے ہے ہی نہیں ۔ قرآن ایک مکمل لیگل کوڈ آف کنٹکٹ ہے اس کے ہوتے ہم اگر کسی ذاتی وہم و خیال کو قانون کا رنگ دیں گے تو نتیجہ دہشت گردی کی صورت میں ہی حاصل ہو گا۔(محمد ارشد۔لاہور)

مزیدخبریں