میانمار (اے پی اے) میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کو ایک بار پھر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ میانمار حکومت نے ملک میں مردم شماری کے دوران روہنگیا کی اصطلاح پر ہی پابندی عائد کر دی۔ ادھر حملوں کے پیش نظر امدادی تنظیموں نے اپنے کارکن رکھائن سے نکال لیے۔ میانمارمیں تیس سال میں پہلی بار ہونے والی مردم شماری کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ حکومت نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے زیادہ پریشان حال قوم روہنگیا کا وجود تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ خود کو روہنگیا قرار دینے والے مسلمانوں کو رجسٹر نہیں کیا جائے گا۔ مسلمان خود کو بنگالی کے طور پر رجسٹر کروا سکتے ہیں، میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی بنگالی تارکین وطن قرار دیتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ انتہا پسند بدھوں کے احتجاج اور مردم شماری کے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد لیا گیا۔
میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
Mar 30, 2014