چک ہیگل امریکہ کے وزیر دفاع کے طور پر پہلی بار چین کا دورہ کریں گے

Mar 30, 2014

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل  آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے جو ان کا وزارت دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہو گا۔پنٹاگون     کے ترجمان کے مطابق آئندہ ہفتے چک ہیگل چین کے علاوہ جاپان اور منگولیہ کا بھی دورہ کریں گے۔ بیجنگ میں قیام کے موقع پر امریکی وزیر دفاع چین کے حکام کے ساتھ دوطرفہ فوجی روابط اور علاقائی سلامتی سے وابستہ معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزیدخبریں