شریعت کے بغیر جمہوریت بیکار، آمریت کی بجائے خلافت مسائل کا حل ہے: سراج الحق

لاہور (این این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینئر وزیر خیبر پی کے سراج الحق نے کہا ہے کہ 2014ء افغانستان سے امریکی انخلا اور کابل اور اسلام آباد میں اسلامی حکومت کے قیام کا سال ہے۔ نوازشریف امریکہ کو جانے کا راستہ دیں مگر اسلحہ اور سامان جنگ مسلمانوں کیلئے مال غنیمت ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں شامل ہو کر ناقابل تلافی نقصان اٹھایا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے امریکہ کا خطے سے انخلا ضروری ہے۔ پاکستان کے 95 فیصد عوام کو 5 فیصد سیاسی برہمنوں نے جینے کے حق سے محروم کر رکھا ہے۔ عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والوں کا یوم حساب آنے والا ہے۔ شریعت کے بغیر جمہوریت بے کار ہے اور آمریت کی بجائے خلافت مسائل کاحل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری جماعت اسلامی پنجاب کے تحت زونل امراء و سیکرٹریز کے سہ روز ہ تربیتی وتنظیمی کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہاکہ اسلامی نظام کے راستے میں علما کی بے اتفاقی اور دینی جماعتوں کے باہمی اختلافات بڑی رکاوٹ ہیں جس کا فائدہ اٹھا کر جاگیرداروں اور وڈیروں نے ملکی سیاست کو گھر کی لونڈی بنالیا ہے۔ انہوں نے کہا اگر غریبوں کو انکے حقوق نہ دئیے گئے تو جھونپڑیوں سے لوگوں کا سیلاب آئیگا، بنگلوں کا حساب ہوگا۔ مذاکرات کو سبوتاژ کیا گیا تو امن قائم نہیں ہو سکے گا اور پاکستان کو ناقابل بیان نقصان سے دوچار ہونا پڑیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...