کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں فائرنگ اور سریاب میں سوئی گیس سے دم گھٹنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ خضدار میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قائدآباد کے علاقے سرائے نمک میں ایک کمپلیکس کے چوکیدار محمد حسین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ دوسرا واقعہ سریاب کے علاقے چکی شاہوانی میں ہوا ایک گھر میں ایک نوجوان خدائے داد سوئی گیس کا ہیٹر جلا کر سو گیا رات کو دم گھٹنے کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا۔