سیالکوٹ (نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے لوگ موبائل مسجد میں بھی بند نہیں کرتے، دوران نماز متعدد لوگوں کے موبائل کی موسیقی بجتی رہتی ہے جو افسوس ناک ہے۔ انہوں نے سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس مینوں سے خطا ب کے دوران موبائل فون کی گھنٹیاں بجنے پر کہا جن کے موبائل آن ہیں وہ بند کردیں تاکہ وہ تقریر جاری رکھ سکیں۔ شہریوں کو ماحول کو مدنظر رکھنا چاہئے۔