مشرف کی والدہ کی طبیعت اچانک خراب، شارجہ کے ہسپتال منتقل

دوبئی (ایجنسیاں) مشرف کی والدہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس پر انہیں شارجہ کے ڈبلیو ولسن ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 94 سالہ زریں مشرف کی حالت تشویش ناک ہے۔ بیگم زریں مشرف کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس سے انہیں عارضہ قلب کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے عوام سے سابق صدر کی والدہ کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے پرویز مشرف کو بیمار والدہ کی تیمارداری کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت ملتی ہے یا نہیں اس بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے بھی عوام سے مشرف کی والدہ کی صحت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...