سعودی عرب: نائب ولی عہد شہزادہ مقرن آج وفاداری کا عہد لیں گے

Mar 30, 2014

ریاض (اے پی اے) نائب ولی عہد شہزاد مقرن بن عبدالعزیز آج وفاداری کا عہد لیں گے۔ انہیں کچھ روز پہلے نائب ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔ نائب ولی عہد آج ظہر کی نماز کے بعد الحکم محل میں وفاداری کا عہد لیں گے۔ خادم الحرمین شریفین نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ تقریب میں شاہی خاندان کے افراد، حکومتی عہدیدار اور سعودی شہری شرکت کریں گے۔ مقرن بن عبدالعزیز نے نائب ولی عہد مقرر کئے جانے پر شاہ عبداللہ، ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شاہی فرمان میں میں کہا گیا ہے اس حکمنامے کو کسی بھی صورت تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ''العربیہ'' ٹی وی کے مطابق '' اس فرمان کو کوئی فرد تبدیل کر سکتا ہے، نہ کوئی وجہ اور بنیاد اس کی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے اور نہ ہی اس کی تشریح کے ذریعے کوئی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں