شام کی حدود کے اندر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Mar 30, 2014

دمشق (اے پی پی) اسرائیلی فورسز کی جانب سے شام کی حدود کے اندر دوسری بار فوجی کاروائی   سے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2  افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے مارے جانے والے دونوں افراد مبینہ طور پر بھاڑ پار کر اسرائیل میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گزشتہ بدھ کو گولان کی پہاڑی میں بم حملے میں چار اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔واقعہ کے بعد اسرائیلی فعج نے شام کے جنوب مشرقی قصبے پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔اسکے علاوہ5 مارچ کو مقبوضہ گولان کی پہاڑی میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے  حملوں میں شامی سیکورٹی فورسزکے سات اہلکارہلاک ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں