میرے کسی وزیر، مشیر پر کرپشن ثابت کریں، نشان عبرت بنا دینگے: پرویز خٹک

Mar 30, 2014

نوشہرہ  (ثناء نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں ردوبدل خالصتاً کارکردگی کی بنیاد پر ہوا ہے، میرے کسی وزیر یا مشیر کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ میں سب کو چیلنج کرتا ہوں کسی بھی وزیر یا مشیر کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام لے آئیتو اس کو نشان عبرت بنائیں گے۔ زبانی کلامی دعوؤں سے بات نہیں بنے گی۔ مخالفین اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں۔وہ نوشہرہ میں اخبار نویسیوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہامخالفین یاداشت کھو چکے ہیں۔ پشاور کو گرین اور ماڈل شہر بنائیںگے۔ پرویز خان خٹک نے طالبان اور حکومت کے مذاکرات اہم موڑ میں داخل ہوچکے، تحریک انصاف کا منشور بے مقصد جنگ سے نکلنا ہے۔

مزیدخبریں