مہمند ایجنسی (اے این این) تاوان کی غرض سے چارسدہ سے اغواء ہونے والی 10سالہ بچی بازیاب، تین اغوا کاروں کو گرفتارکر لیا گیا۔ گزشتہ روز مہمند ایجنسی کی تحصیل پڑانگ غار کے علاقہ نوے کلے سے 10 سالہ گلناز کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔ تین اغواء کاروں نصیر اعظم، فقیر اعظم اور اسد کو گرفتار کر لیا گیا۔