ملتان، ٹریلر بے قابو ہو کر موٹرسائیکل اور دوسرے ٹریلر سے ٹکرا گیا، دو افراد جاںبحق،4زخمی

Mar 30, 2014

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان میں ٹریلر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ملتان کے علاقے ناگ شاہ چوک کے قریب تیز رفتار ٹریلر بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل اور دوسرے ٹریلر سے جا ٹکرایا۔ حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دونوں ٹریلر میں سوار چار افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریلر ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا۔

مزیدخبریں