جنوبی وزیرستان: دو قبیلوں کے درمیان سڑک کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا، مورچہ زن

Mar 30, 2014

ڈیرہ اسماعیل خان (ثناء نیوز) جنوبی وزیرستان  ایجنسی میں  میں دو سلیمان خیل قبیلوںکے درمیان سڑک کاتنازعہ شدت اختیارکر گیا ہے۔ دونوںقبیلے کے مسلح افراد ایک دوسرے کیخلاف  مورچہ زن ہوگئے  ہیں۔ متحارب گروپ راکٹ لانچروں سے بھی لیس بتائے گئے ہیں۔ گزشتہ روز دونوں قبیلوںکے درمیان مسلح  تصادم  میںکئی افراد زخمی  بھی ہوئے۔ کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سوئیان خیل قبیلے کے عمائدین (ملکان)  ملک طوطی خان آلہ خان‘ ملک نظرخان‘ ملک باران‘ ملک حکیم خان اور ملک گلبران نے اپنے تحریری بیان میں مقامی میڈیا کو آگاہ کیا۔ سوئیان خیل قبیلے کے مشران نے پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان اور گورنر خیبرپی کے سے اپیل کی ہے وہ فی الفور اس مسئلہ کا نوٹس لیں تاکہ دونوںقبیلے خونریزی سے بچ سکیں۔

مزیدخبریں