قانون کی حکمرانی کے حوالے سے خیبر پی کے میں نمایاں بہتری آئی: چیف جسٹس پشاور

Mar 30, 2014

ڈیرہ اسماعیل خان (ثناء نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ میاںفصیح الملک نے کہا ہے قانون کی حکمرانی کے حوالے سے خیبر پی کے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی کیلئے  وکلاء کا اہم کردار ہے۔ قانون کی بالادستی عوام اورمیڈیاکے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ عدلیہ میںججزکی کمی کو جلد پورا کرلیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ہائیکورٹ میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس چودھری دائود‘ جسٹس افسر شاہ‘ جسٹس روح الامین و دیگر ججز صاحبان موجود تھے۔   چیف جسٹس میاں فصیح الملک نے جوڈیشل کمپلیکس‘ مسجد ارقم‘ ہائیکورٹ بلڈنگ لائبریری اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن لائبریری کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔  جسٹس میاں فصیح الملک نے کہا آزاد و خود مختار عدلیہ کیلئے   وکلاء کے اہم کردار، جدوجہد اور قربانیوں سے انکار ممکن نہیں اس ضمن میں  بینچ اور بار شانہ بشانہ رہے  ہیں اور اب بھی ہیں۔

مزیدخبریں