پاکستانی معتمرین کو رمضان المبارک تک بلاتعطل ویزے جاری کرینگے: سعودی وزیر حج

فیصل آباد (اے این این ) سعودی عر ب کے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر حمزہ بندر الحجار نے کہا ہے پاکستانی زائرین کو عمرہ ویزا کی فراہمی رمضان المبارک تک بلا کسی تعطل کے جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنوئیر ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج حافظ شفیق کاشف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا رمضان المبارک میں حرمین شریفین میں پرُسکون عبادت کے لئے زائرین کی تعداد میں اضافے کو سامنے رکھ کر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا گیاہے جس میں گرئونڈ سروسزفراہم کرنے والے رضا کاروں اور دیگر اداروں کے کارکنوں کی تعداد دوگنا کردی جائے گی۔ اب تک کے اعداد و شمار کی مطابق اس سال عمرہ زائرین کی سب سے زیادہ تعداد پاکستان سے ہے لہذا ویزا اپرول کے ریٹس کو کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی بنادی گئی ہے جو سعودی کمپنیوں کی طرف سے ویزا اپرول فیس میں بے تحاشا اضافہ کرنے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن