اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری برانچ میں پیر سے جمعرات تک چار جبکہ جمعہ کو پانچ بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔ کل سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتہ میں سپریم کورٹ میں مظفر گڑھ میں ملزم کو چھوڑنے پر زیادتی کا شکار ہونیوالی خاتون کی خودسوزی سے متعلق از خود نوٹس کیس، الیکشن میٹرز، سروس میٹرز، لاپتہ افراد کے مقدمات، پیسکو کی جانب سے مختلف کمپنیوں کے خلاف درخواستوں، سماجی کارکن پروین رحمن قتل کے سلسلے میں جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست، لاپتہ تاسف علی ملک کیس، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس، رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کے خلاف جعلی ڈگری کیس، ای ا و بی آئی کرپشن سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔