اسلام آباد : اقوام متحدہ کے زیراہتمام تقریب میں بجلی غائب، گورنر پنجاب اور وزیر مملکت کو غیر ملکی مہمانوں کے سامنے خفت کا سامنا کرنا پڑا

اسلام آباد (آئی این پی) اقوام متحدہ پاکستان کے زیراہتمام ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایمبسڈر فنڈ کی افتتاحی تقریب کے دوران واپڈا نے اپنا کمال دکھا دیا۔ تقریب کے دوران ہی 5 منٹ تک بجلی غائب رہی جس سے سٹیج پر موجود گورنر پنجاب اور وزیر مملکت کوغیر ملکی مہمانوں کے سامنے شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے ایمبسڈر فنڈ کے قیام کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب واپڈا نے اپنا کمال دکھاتے ہوئے 5 منٹ تک کنونشن سنٹر کی بجلی بند کردی جس کے باعث ہال میں مکمل طور پر اندھیرا چھا گیا جس سے ہال میں موجود وفاقی دارالحکومت کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طالبات کا شور بلند ہوگیا تاہم کنونشن سنٹر کی انتظامیہ کی جانب سے 5 منٹ بعد متبادل نظام کے تحت بجلی بحال کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...