لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے کارکن چودھری تصدق حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سمیرا ملک کی قیادت میں کارکن پارٹی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوشاب کے نواحی علاقہ پیل کے معززین پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری تصدق حسین نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جیسی ہر دلعزیز شخصیت صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔