وزیراعلیٰ کی طرف سے فیروز والا کے کرسچین گھرانوں میں امدادی چیک تقسیم

فیروز والا (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے تحصیل فیروز والا کے کرسچین گھرانوں میں پانچ پانچ ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے میں کچہری فیروز والا کے احاطہ میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کی۔ اس موقع پر تحصیل کونسل کے آفیسر ای ایس چودھری محمد وسیم دیگر افسران بھی موجود تھے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی موثر پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت  درپیش   چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے، کرسچین کمیونٹی نے امدادی چیک ملنے پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...