پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیراہتمام سپورٹس گالا

لاہور(خبر نگار)پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالاکا رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میںانعقاد کےاگےا۔جس میں بڑوں، بچوں نے جوش و جذبے سے حصہ لیا۔ بچوں نے مےوزےکل ، بوری رےس ، غباروں مےں ہوا بھرنا،گھڑاور اونٹ سواری ،پھل کھانے کے مقابلوں مےں حصہ لےاجبکہ بڑوںنے کرکٹ، ٹےنس ،فٹ بال ، کے مقابلوں مےں بڑھ چڑھ کر حصہ لےا ۔ سالانہ سپورٹس گالاکے منفرد اور دلچسپ مقابلوں سے حاضرےن خوب محظوظ ہوئے ۔سپورٹس گالامقابلوں کے اختتام پر تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل خان طاہرجاوید خان تھے جنہوںنے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔انہوں نے کہا کہ کھیل جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پنجاب رینجرز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دوسری سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔
 اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن