کراچی(کامرس رپورٹر) ملک میں گندم‘ شکر‘فرٹیلائزر اورچاول کی قیمتیں مستحکم رکھنے اور ان کی خریداری کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3کھرب 78ارب 30 کروڑ فراہم کئے ہیں تاہم صوبائی حکومتوں نے اس میں سے 89ارب 40 کروڑ روپے ذخائر کی فروخت کے بعد واپس کردیئے ہیں یہ بات سٹیٹ بینک کی تازہ ت رین رپورٹ میں بتائی گئی ہے رپورٹ کے مطابق اس رقم میں سے 31دسمبر2013ء تک گندم کی خریداری کیلئے 2کھرب 75ارب 30کروڑ روپے ‘شکر کی خریداری کیلئے 42ارب 40کروڑ روپے فرٹیلائزر کی خریداری کیلئے 59ارب 70کرو ڑ روپے اورچاول کی خریداری کیلئے صرف ایک ارب روپے فراہم کئے گئے تھے۔
گندم کی خریداری کیلئے صوبائی حکومتوں کورقم فراہم کردی :سٹیٹ بینک
Mar 30, 2014