لاہور (پ ر) ق لیگ کے رہنما و جوائنٹ سیکرٹری لاہور میاں کامران سیف نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ سے ہر طبقہ فکر پریشانی کا شکار ہے، اربوں روپے بجلی کے منصوبوں پر لگانے کے بعد توانائی بحران بیڈ گورننس ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے جو سستی بجلی کے حصول کے علاوہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے انتہائی ضروری ہے۔