کابل : خودکش حملے میں رکن پارلیمنٹ زخمی‘ بچے سمیت تین ہلاک

کابل (نوائے وقت رپورٹ/ اے ایف پی) افغان دارالحکومت کابل میں رکن پارلیمنٹ پر خودکش حملے میں بچے سمیت تین افراد ہلاک، 8 زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ گل پاشا مجیدی معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے وہ جرگے میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے پیدل آنے والے بمبار نے دھماکہ کر دیا۔ جبکہ افغانستان کی اعلیٰ عدالت نے اے پی کے جرمن فوٹو گرافر کے قتل کے الزام میں افغان پولیس افسر کو 20 برس قید کی سزا سنا دی۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم نے 2014ءکے صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران جرمن فوٹو گرافر 48 سالہ آنجا نورنگس اور کینیڈین رپورٹر کیتھی گینن کو گولیاں مار دی تھیں بعدازاں آنجا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔
 افغانستان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...