مریدکے + فیروز والا (نامہ نگاران) زیرتعمیر گلی سے موٹرسائیکل گزرنے سے منع کرنے پر 2 افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ قتل کی واردات پر شہریوں کا احتجاج، جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر نذر آباد میں گلیوں کی تعمیرات کا کام ہو رہا تھا اس دوران شہباز احمد وغیرہ موٹرسائیکل پر گزر رہے تھے جن کو طفیل شاہ وغیرہ نے منع کیا تو ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ 60 سالہ شاہ محمد دونوں گروپوں میں بیچ بچا¶ کروا رہا تھا۔ اس دوران شہباز اور مولو وغیرہ نے فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے شاہ محمد موقع پر ہلاک ہو گیا۔ قتل کے خلاف مقتول کے ورثا اور شہری سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے مقتول کی نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر زبردست احتجاج کر کے سڑک بلاک کر دی اور نعرہ بازی کی۔ مریدکے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کرنے کے بعد ٹریفک بحال کر دی۔ پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔