سانحہ یوحنا آباد: 2 افراد کو زندہ جلانے والوں کو پٹرول فراہم کرنیوالے 2 ملزم گرفتار

Mar 30, 2015

لاہور (سٹاف رپورٹر) سانحہ یوحنا آباد میں 2 شہریوں کو زندہ جلانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں کو ویڈیو فوٹیج سے شناخت کے بعد گرفتار ہونیوالوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں ملزموں کا تعلق یوحنا آباد سے ہے دونوں نے دیگر ملزم ساتھیوں بابر نعمان اور حافظ نعیم کو جلانے کیلئے پٹرول فراہم کیا تھا گرفتار ہونے والے ملزموں جاوید مسیح اور لیاقت مسیح نے دونوں بے گناہوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا جس کی فوٹیج سپیشل برانچ نے پولیس کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان جاوید اور لیاقت کے موبائل فونز کی لوکیشن ٹریس کی اور فیصل ٹا¶ن کے ایک فلیٹ میں چھاپہ مار کر دونوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مزیدخبریں