یمن کی جیلوں میں 300 پاکستانیوں کی جانوں کو خطرہ

کراچی (آن لائن) یمن کی جیلوں میں 300 پاکستانی قیدی ایسے ہیں جن کے بارے میں حکومت کے پاس کسی قسم کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں اور نہ حکومت نے اس حوالے سے کوئی رابطہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن کی تمام جیلوں پر باغیوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ 200 قیدی صنعا اور عدن کی جیلوں میں بند ہیں اور باقی 100 قیدی اسکے علاوہ مختلف علاقوں کی جیلوں میں بند ہیں۔ پاکستانی قیدیوں کے ورثا کو خدشہ ہے کہ باغی پاکستانیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...