سوئس حکومت کا بینظیر شہید کے زیورات نیلام کرنے کا فیصلہ، منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طور پر قبضے میں لئے تھے

Mar 30, 2015

 لاہور(آن لائن) سوئٹزر لینڈ سے شائع ہونے والے عالمی شہرت یافتہ میگزین کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوئس حکومت کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس کے دوران مبینہ طور پر قبضہ میں لئے گئے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیورات کے بارے میں ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا جاتا تو سوئس حکومت ان زیورات کو نیلام کرنے کا حق رکھتی ہے تاہم سوئس قانون کے مطابق ایسی اشیاءکی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم دونوں حکومتوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔ یاد رہے سوئس عدالت نے 1997ءمیں بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات کے دوران مبینہ طور پر زیورات کو قبضہ میں لیا تھا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ بے نظیر بھٹو کی ملکیت ہیں۔
سوئس/ زیورات


مزیدخبریں