قصور (نمائندہ نوائے وقت) عطر سنگھ کے قریب رینجر حکام نے بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک سمگلر کو گرفتار کر کے بھارتی شراب برآمد کر لی ہے۔ جبکہ تین سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ رینجر حکام کو اطلاع ملی کہ بھارت کی جانب سے سرحد پار کر کے پاکستانی حدود میں چار سمگلر داخل ہو رہے ہیں جس پر رینجرز نے فاروق نامی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ عمران، نعیم اور صدیق فرار ہو گئے۔ سمگلر سے 46 بوتل بھارتی شراب، موٹر سائیکل اور ایک رائفل برآمد کر لی گئی ہے۔
سمگلر گرفتار
قصور: پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا سمگلر گرفتار، بھارتی شراب برآمد
Mar 30, 2015