میٹرو پراجیکٹ: 58ٹن وزنی سلیب گرنے سے 2 افراد زخمی‘ 2گاڑیوں کو نقصان

Mar 30, 2015

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سٹی کے علاقے لیاقت روڈ پر میٹرو بس سروس کے تعمیراتی کام کیلئے رکھا گیا سلیب قریب موجود دو گاڑیوں پر جا گرا ایک موٹر سائیکل سوار سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اتوار کی شام لیاقت باغ کی دیوار کے ساتھ تعمیراتی کمپنی نے میٹرو ٹریک کیلئے تیار کیا گیا 50ٹن وزنی سلیب لیاقت روڈ کے فٹ پاتھ پر رکھا تھا جس کے نیچے سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ سلیب اچانک سرک کر سڑک پر آگرا جس سے کنارے کھڑی سفید رنگ کی کرولا کار نمبرBH - 601 اور ایک ہنڈا کار سلیب کی زد میں آگئیں۔ دوران تعمیراتی کمپنی کی بھاری مشینری نے موقع پر پہنچ کرسلیب کے نیچے دبی گاڑیوں کو نکالا جبکہ اس دوران 36 سالہ گل فراز ولد محمد مسکین سکنہ ڈھوک رتہ راولپنڈی جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار تھا وہ سلیب سے ٹکرانے سے گرگیا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ 22 سالہ نوجوان شہباز ولد نور محمد سکنہ گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا بازو ٹوٹ گیا ہے۔

مزیدخبریں