’’فرائنگ پین پیزا‘‘

Mar 30, 2015

اجزائ:-
پیزے کے آٹے کے لئے:
میدہ 1-1/4 کپ
چینی 1/2 چائے کا چمچ
تیل 1 کھانے کا چمچ
نمک 1/2 چائے کا چمچ
خمیر 1-1/2 چائے کا چمچ
نیم گرم پانی 1/2 کپ
ترکیب: -
خمیر اور چینی کو نیم گرم پانی میں مکس کر کے تھوڑی دیر کے لئے پھولنے کے لئے 10 منٹ کے لئے رکھ دیں اب میدے میں نمک، تیل اور خمیر والا پانی ڈال کر نیم گرم پانی سے گوندھ لیں اور کسی گرم جگہ پر رکھ دیں تا کہ پھول کر ڈبل ہو جائے۔
پیزے کی ٹوپنگ کے لئے:-
چکن تکہ دو ٹکڑے
مشرومز 4 عدد
پیزا ساس 4کھانے کے چمچ
شملہ مرچ 1 عدد
پیاز 1 عدد
ٹماٹر 1 عدد
چیڈر چیز 1/2 کپ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
’’چکن باربی کیو پیزا‘‘
ڈو کے اجزائ:-
میدہ 2 کپ
خمیر 1-1/2 چائے کا چمچہ
چینی 1 چائے کا چمچ
نمک 1/2 چائے کا چمچہ
تیل 3 کھانے کے چمچ
انڈا 1 عدد
خشک دودھ 1 کھانے کا چمچ
نیم گرم پانی ڈو بنانے کے لئے

فلنگ کے اجزائ:-
چکن تکہ چنکس 1 کپ
پیزا سوس 4 کھانے کے چمچ
مشروم سلائس 4 عدد
زیتون سلائس 4 عدد
کٹی لال مرچ 1/2 چائے کا چمچ
شملا مرچ سلائس 4 کھانے کے چمچ
پیاز سلائس 2 کھانے کے چمچ
اوریگانو 1 کھانے کا چمچ
چیڈر چیز 3/4 کپ
ترکیب:-
٭ ڈو بنانے کے لئے ایک پیالے میں 2 کپ میدہ، 1-1/2 چائے کا چمچ خمیر، 1 چائے کا چمچ چینی، 1/2 چائے کا چمچ نمک، 3 کھانے کے چمچ تیل، 1 عدد انڈا، 1 کھانے کا چمچہ خشک دودھ اور نیم گرم پانی ڈال کر ڈو کو نرم گوندھیں اور دو منٹ کے لئے رکھ دیں
٭ اب ڈو کو رول کریں اس کی موٹائی 1/8 ہونی چاہیے
٭ پھر ایک گریس کیے ہوئے پیرا پلیٹ پر ڈو کو بچھائیں اور اس میں کانٹے کی مدد سے سوراخ کر لیں
٭ اب اسے 200 ڈگری پر 7 سے 8 منٹ تک بیک کریں اوون سے نکال کر ٹھندا ہونے کے لئے رکھ دیں
٭ پھر اس میں 4 کھانے کے چمچے پیزا سوس، 3/4 کپ کدوکش چیڈر چیز شامل کر دیں
٭ اس کے بعد 1 کپ چکن تکہ چنکس، 4 عدد مشروم سلائس، 4 عدد زیتون کے سلائس، 1/2 چائے کا چمچ کٹی لال مرچ، 4 کھانے کے چمچ شملہ مرچ سلائس، 2 کھانے کے چمچ پیاز سلائس، 1 کھانے کا چمچ اوریگانو ڈالر کر 200 ڈگری پر 20 منٹ کے لئے بیک کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
’’پیزا اسنیک‘‘
اجزائ:-
مرغی ایک کپ ابال کر ریشے کر لیں
کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کیچپ آدھا کپ
شملہ مرچ ایک عدد، چوکور کاٹ لیں
چیڈر چیز( پنیر) ایک کپ
ٹماٹر ایک عدد، چوکور کاٹ لیں
ڈبل روٹی کے سلائس آٹھ تا دس گول کاٹ لیں
ترکیب:-
ڈبل روٹی کے گول کٹے ہوئے سلائس پر کیچپ لگائیں مرغی میں نمک اور کالی مرچ ملانے کے بعد اسے کیچپ لگے سلائس پر ڈال دیں پھر شملہ مرچ، ٹماٹر ڈال دیں پھر چیڈر چیز ڈال کر گرلر میں آٹھ سے دس منٹ تک بیک کر لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
’’تندوری چکن برگر‘‘
اجزائ:-
چکن کے گوشت کا قیمہ آدھا کلو
زیرہ پائوڈر ایک چائے کا چمچ
دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی ادرک 1/2 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پائوڈر 1/2 چائے کا چمچ
تازہ بریڈ کا چورہ ایک کپ
دہی دو کھانے کے چمچ
لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ
کٹے ہوئے پارسلے ایک کھانے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
ترکیب:-
چکن کے قیمے میں تمام اجزاء اچھی طرح ملا لیں تمام مرکب کو چھ حصوں میں تقسیم کر کے برگرز کی شکل دے دیں اور ڈھانپ کر فریج میں رکھ دیں نان اسٹیک فرائی پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گرم کریں اور کبابوں کو دونوں جانب سے تل کر سرخ کر لیں چٹنی بنانے کے لئے 1/2 کپ مینگو چٹنی (بازار میں عام ملتی ہے) اور 1/3 کپ دہی ملا کر ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح ملا کر فریج میں رکھ دیں گرم گرم کبابوں کے ساتھ چٹنی اچھی لگے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
’’بیف برگر‘‘
اجزائ:-
قیمہ آدھ پائو
ٹماٹر تین عدد
انڈا ایک عدد
پیاز ایک عدد
سرکہ ایک چمچ
ڈبل روٹی ایک پیس
بن چھ عدد
نمک، مرچ اور تیل حسب ضرورت
ترکیب:-
قیمہ میں کترا ہوا پیاز، کالی مرچ، انڈا اور سرکہ ملائیں ڈبل روٹی کا پیس پانی میں بھگو کر نچور لیں اور قیمہ میں ملا دیں پھر ٹکیاں بنا لیں بن کو درمیان سے آدھا کر کے توے پر سینک لیں یا ذرا سا تیل لگا کر سینک لیں ٹکیاں تل کر ایک بن کے آدھے حصے پر رکھیں ان کے اوپر سرکے میں بھیگے ہوئے پیاز کے ٹکڑے اور ٹماٹر کے ٹکرے رکھ دیں اور بن کے دوسرے حصے سے بند کر دیں بیف برگر تیار ہے۔

مزیدخبریں