قہوے کے فائدے نقصان

Mar 30, 2015

چائے کی طرح قہوے کا استعمال بدستور جاری ہے ہر چیز کا فائدہ اور نقصان ہوتا ہے اسی طرح قہوہ بھی صحت کے نقطہ نظر سے فائدے اور نقصان کا مجموعہ ہے۔ہم آپ کو اس کے چند فائدے اور نقصان بارے آگاہی دیتے ہیں ۔قہوہ بد ہضمی اور بے خوابی پیدا کرتا ہے اس کے مسلسل استعمال سے ہاضمے کے فعل میں فتور پیدا ہوجاتا ہے۔کلیجہ جلنے،دل دھڑکنے اور ہاتھ پائوں کانپنے لگتے ہیں ۔اعصاب و دماغ کو تحریک و تقویت حاصل ہوتی یہ۔دماغ پر اس کا محرک اثر بہت زیادہ ہوتا ہے ۔دماغی قوتیں تیز ہو جاتی ہیں قلب پر بھی محرک اثر ہوتا ہے اور نبض تیز چلنے لگتی ہے پسینہ اور پیشاپ زیادہ مقدار میں خارج ہونے لگتے ہیں۔

مزیدخبریں