لاہور( پ ر) انجمن تاجران فیروز پور روڈ بورڈ و انجمن تاجران سنٹری ویئر لاہور کی کال پر فیروز پور روڈ کے ہزاروں تاجروں نے ایف بی آر مبینیہ چھاپوں و تشدد کے خلاف مکمل شٹر ڈاﺅں ہڑتال کی اور اچھرہ سے مزنگ چونگی تک ریلی نکالی، چیئرمین بورڈ چوہدری محبوب علی سرکی، سینئر نائب صدر حاجی محمد ادریس، جنرل سیکرٹری عمران یونس نے کہا کہ وزیراعظم فوری طور پر ایسے افسروں کو ایف بی آر سے رخصت کریں اور تاجروں کے نقصان کا فوری ازالہ کریں۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے فوری ایکشن نہ لینے کی صورت میں3 اپریل کو انجمن تاجران فیروز پور روڈ بورڈ و انجمن تاجران سنٹری کے ہزاروں تاجر ایف بی آر گاڈرن ٹاﺅن بابر بلاک لاہور کے سامنے دھرنا دیں گے۔
فیروز پور روڈ کے تاجروں کی ایف بی آر کیخلاف ہڑتال، ریلی بھی نکالی
Mar 30, 2015