خلیجی ممالک میں عدم استحکام اور غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا کی وجہ سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی،کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایک ہزار تیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ کاروبار اٹھائیس ہزار نو سو ستائیس کی سطح پر بند ہوا، اے کے ڈی سکیورٹیز کے چئیرمین عقیل کریم ڈیڈھی نے کہا کہ مندی غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے نتیجے میں ہوئی-
عقیل کریم ڈیڈھی کا کہنا تھا کہ چھوٹے سرمایہ کار لیوریج پر نہ جائیں، انہیں نقصان ہو سکتا ہے۔ ملک میں معاشی استحکام ہے۔ موڈیز کی ریٹنگ بھی پاکستان کے حق میں ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی سولہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، آنے والے دنوں میں مارکیٹ مثبت زون میں نظر آ رہی ہے۔
غیرملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلا سے مقامی سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئےتاہم اس سطح پر تیل و گیس ، فرٹیلائزر، بینکاری اور توانائی شعبوں کے حصص کی قیمتیں اعتدال پر آ چکی ہیں۔
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی
Mar 30, 2015 | 22:09