اسلام آباد(آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارنے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی قیادت میںنیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیش کمپنی(این آرٹی سی)کادورہ کیا ۔ ایم ڈی این آرٹی سی بریگیڈئرافتخار نے وفد کا استقبال کیا ۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ این آر ٹی سی ہائی ٹیک انڈسٹری ہے ۔پاکستان میںٹیلی کمیونی کیشن ایسے سازوسامان کی تیاری میں مصروف کار ہے جو ڈیفنس سروسز میں کام میں لایا جاتاہے ۔قائمہ کمیٹی کے ارکان ان جیمرز سے انتہائی متاثر ہوئے جو وہاں تیار کئے جاتے ہیںاور یہ تھری جی ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام وائرلیس مواصلات کو بلاک کرسکتے ہیں۔نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے جیمرزدرآمدشدہ اجزاء سے تیار کرتاہے۔
قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا این آر ٹی سی کا دورہ‘ ایم ڈی نے بریفنگ دی
Mar 30, 2016